MADINA:
مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے، جبکہ ساحلی شہر ینبع میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔
شدید بارشوں کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہواؤں نے شہر اور آس پاس کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
ساحلی شہر ینبع میں بھی طوفانی بارش نے تباہی مچا دی متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں اور ملبے تلے آکر کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
تیز ہواؤں کے ساتھ برسنے والی بارش سے شہری اور صحرائی علاقے زیر آب آگئے جبکہ شاپنگ سینٹرز اور گھروں کی چھتوں کو نقصان پہنچا جن کے ملبے تلے آکر کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔
محکمہ شہری دفاع نے ملکی اور غیر ملکیوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بارش کے نتیجے میں صحرائی وادیاں سیلابی پانی سے بھر گئیں جبکہ نشیبی علاقوں میں بھی پانی جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
متعدد مقامات پر پانی کے تیز بہاؤ کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مسجد نبویؐ کے اطراف اور صحن میں بھی بارانِ رحمت خوب برسی، جس کے مناظر زائرین نے عقیدت کے ساتھ محفوظ کیے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان رہے گا، جس سے سردی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔