کے پی حکومت سے ترقی یافتہ ممالک جیسا گُڈ گوَرننس ماڈل اپنانے کا مطالبہ

ترقی یافتہ ممالک کے طرز پر گُڈ گورننس کا ماڈل  اپنایا جائے


ویب ڈیسک December 09, 2025

پشاورہائیکورٹ میں درخواست حماد ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کسی چیز کی کمی نہیں لیکن یہاں پر گُڈ گورننس کا فقدان ہے۔ فنڈز کا بروقت اور صحیح استعمال نہ کرنے سے خیبرپختونخوا ترقی منصوبوں سے محروم ہے۔ 

خیبرپختونخوا کے عوام ٹرانسپورٹ ،تعلیم ، خوراک ، صحت ، رہائش سمیت دیگر سہولیات سے محروم ہے جبکہ گُڈ گورننس کے فقدان کے باعث معیشت اور معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ترقی یافتہ ممالک کے طرز پر گُڈ گورننس کا ماڈل  اپنایا جائے۔ بہترین ریفارمز لاکر لوگوں کو آسانیاں پیدا کی جائے۔ 

مزید برآں کاروبار کے فروغ اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے منصوبہ بندی کی جائے اور شفافیت لانے اور گُڈ گورننس کو بہتر بنانے سمیت کرپشن کے روک تھام کے لیے منصوبہ بندی کی جائے۔

مقبول خبریں