یونان میں کسانوں کے مظاہرے شدت اختیار کر گئے۔ پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ، پولیس کی گاڑیوں کو مظاہرین نے شدید نقصان پہنچایا اور توڑ پھوڑ کی۔
یونان کے سب سے بڑے جزیرے کریٹ میں کسانوں کے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
اطلاعات کے مطابق، جھڑپیں دونوں طرف سے ہوئی، جس میں مظاہرین نے پتھراؤ کیا اور پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ اس دوران مظاہرین نے ایک پولیس گاڑی الٹی کر دی جس سے علاقے میں حالات مزید کشیدہ ہو گئے۔پولیس نے مظاہرین کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے۔
کسانوں کا احتجاج یورپی یونین کی سبسڈی میں تاخیر اور اپنے جائز مطالبات کے حق میں تھا۔ یونانی کسانوں کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے وہ احتجاجی مظاہرے جاری رکھیں گے۔