عوام نے پنجاب کے کالے نظام کو مسترد کر دیا ہے، جماعت اسلامی

21 دسمبر کو دھرنے ہونگے، لیاقت بلوچ


ویب ڈیسک December 09, 2025

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب کے کالے نظام کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔

تفصٰلات کے مطابق لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پنجاب کی حکومت نے بلدیاتی ایکٹ میں بار بار ترامیم کرکے تمام شہریوں کے حقوق چھین لیئے ہیں۔ 

نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات فرضی کارروائی بنا دی گئی ہے۔ عوام نے پنجاب کے کالے اور بے اختیار بلدیاتی نظام کو مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 21 دسمبر کو دھرنے ہونگے۔

مقبول خبریں