وزیر بلدیات سندھ کی ورلڈ بینک مشن کے وفد سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں کا جاٸزہ

ورلڈ بینک کے تعاون سے جن منصوبوں کو شروع کیا ہے ان پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، ناصر حسین شاہ


ویب ڈیسک December 09, 2025

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی ورلڈ بینک مشن کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں ورلڈ بنک کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جاٸزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں، رکن سندھ اسمبلی قاسم سومرو، ڈپٹی میٸر کراچی ،حیدرآباد،لاڑکانہ،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ،ڈپٹی پروجیکٹ ڈاٸریکٹر کلک نے شرکت کی۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کراچی بڑا شہر ہے جس کی وجہ سے مساٸل بھی زیادہ ہیں۔ ورلڈ بینک کے تعاون سے جن منصوبوں کو شروع کیا ہے ان پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے تمام ٹاٶنز کا اجلاس بلایا ہے۔ ورلڈ بنک کے نماٸندے بھی شریک ہوں گے۔ سندھ کی تمام مقامی حکومتوں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیٸرمین بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ عوام کو گھر کی دہلیز پر سہولتوں کی فراھمی کے لیے یوسیز اور ٹاٶن کو مستحکم کیا جائے۔ ورلڈ بنک کے تعاون کو سراہتے ہیں۔

مقبول خبریں