مئیر کراچی مرتضی وہاب نے سرجانی ٹاون یوسی 38 اور 39میں سیوریج نظام کی بحالی، پیور بلاکس سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کی افتتاح کردیا۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع غربی منگھوپیر ٹاون کی یوسی 38 اور 39 میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے منشور میں عوام سے وعدہ کیا تھا یہ منصوبے اس وعدے کی کڑی ہے۔ یوسی 38 اور 39 میں سیوریج لائنوں کی اپ گریڈیشن، مرمت اور ازسرِنو بحالی کا کام مکمل کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کام کو مکمل کر کے دکھایا ہے صرف اعلان نہیں کیا۔ پیپلز پارٹی نے کس طریقے سے اپنے کاموں کو کیا آپ سب کے سامنے ہیں۔ سیوریج کے درہم برہم نظام کو بھی اس سڑک کے ٹھیک کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یوسف گوٹھ کے باسی آپ کو بتائیں گے 2020 کی بارش میں بہت تباہی ہوئی تھی۔ یوسف گوٹھ میں میری پارٹی کا چیئرمین اور وزیر اعلیٰ سندھ گئے۔ ہم نے یوسف گوٹھ میں کام کروائے اور گزشتہ بارش میں یوسف گوٹھ محفوظ رہا۔
میئر کراچی نے کہا کہ ہم نے اپنے پمپنگ اسٹیشن کو سولرائز کرنا شروع کر دیا ہے۔ ملیر اور گڈاپ میں دو پمپنگ اسٹیشن کو سولرائز کیا جس سے 54 گوٹھ چل رہے ہیں۔ گلشن میں پانی کی کمی کا سامنے والوں کے ایل ایس آر پمپنگ اسٹیشن کا کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ماہانہ چوبیس کروڑ روپے خرچ کر رہا ہوں اپنے کے ایم سی کے بل خود ہی ادا کر رہا ہوں۔ میں نے بجٹ میں چند سو ملین مختص کیے ہیں قبرستان کے لیے۔ گٹر کے ڈھکن ہم ضروریات کے مطابق بنا رہے ہیں۔