اڈیالہ کا قیدی الطاف حسین پارٹ 2 بن چکا ہے، عظمی بخاری

کسی جماعت پر پابندی اور گورنر راج کے حق میں نہیں ہوں اگر یہ باز نہ آئے تو پھر یہ آپشن ہو سکتے ہیں


ویب ڈیسک December 09, 2025

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ کا قیدی بانی ایم کیو ایم الطاف حسین پارٹ 2 بن چکا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی جماعت پر پابندی اور گورنر راج کے حق میں نہیں ہوں اگر یہ باز نہ آئے تو پھر یہ آپشن ہو سکتے ہیں، سی سی ڈی پولیس کو دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے جدید آلات دئیے، ملکی دشمنی کو تلخی کا نام دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  جب پاکستان کے ادارے کے سربراہ کو ٹارگٹ کریں شہدا کے خلاف گندی مہم کریں تو یہ تلخی نہیں بلکہ ملک دشمنی ہے، اگر بانی پی ٹی آئی کو اب سیاسی لوگوں سے بات نہیں کرنی تو اب ہم نے بھی آپ سے بات نہیں کرنی، ایک ملک دشمنی برداشت دوسری ملک برداشت برداشت اب یہ ملک کے لئے خطرہ اور الطاف حسین  پارٹ ٹو بن گیا ہے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ تنگ ہیں کہتے ان کی پالیسیوں سے متفق نہیں، پارلیمنٹرین خود کہتے ہیں  ان کا مقابلہ سوشل میڈیا سے ہے وہ تو پارٹی کو ختم کروانے کے در پر ہیں، ایک یوٹیومر کہتا ہے بڑی خبر آنے والی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  لاعلاج دماغی و جسمانی ہمیں علاج کرنا آتا ہے۔

 

 

 

مقبول خبریں