قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ سے انکم ٹیکس آرڈیننس تیسرا ترمیمی بل منظور

کمیٹی نے کارپوریٹ سوشل رسپانسنیلٹی بل 2025 کی بھی منظوری دے دی


ویب ڈیسک December 09, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انکم ٹیکس آرڈیننس تیسرا ترمیمی بل 2025 اور کارپوریٹ سوشل رسپانسنیلٹی بل 2025 کی بھی منظوری دے دی۔

چیئرمین سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ٹیکس تنازعات کے حل کے لیے متبادل طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ چیئرمین کمیٹی لگانے کا اختیار وزیر خزانہ کو دے دیا جائے۔ نمائندہ وزارت قانون نے کہا کہ وزیر خزانہ نے یہ اختیار وزیر قانون کو دینے کا کہا ہے۔

کمیٹی نے گزشتہ اجلاس میں انکم ٹیکس آرڈیننس تیسرا ترمیمی بل 2025 مؤخر کر دیا تھا۔ کمیٹی نے متبادل فورم کے چیئرمین کی تقرری کا اختیار چیئرمین ایف بی آر کو دینے پر اعتراض عائد کیا تھا۔

مقبول خبریں