یو اے ای میں نوکری تلاش کرنیوالوں کیلئے بہترین مہینہ کونسا ہے؟

آجروں نے اس مہینے کو ملازمت کے خواہاں افراد کے کمپنیوں کی نظروں میں آنے کے لیے بہترین دورانیہ قرار دیا


ویب ڈیسک December 09, 2025

متحدہ عرب امارات کے ریکروٹمنٹ ماہرین نے دسمبر کو نوکری تلاش کرنے والوں کے بہترین مہینہ قرار دے دیا۔

ملک میں ملازمت دینے والے آجروں نے سال کے آخری مہینے کو ملازمت کے خواہاں افراد کے کمپنیوں کے نظروں میں آنے کے لیے بہترین دورانیہ قرار دیا۔

یہ ایک ایسا مہینہ ہوتا ہے جب نوکریوں کے پورٹل پر ہوشیار، واضح اور فعال رہنا خاموشی سے کسی بھی شخص کی پروفائل کو آگے بڑھا سکتا ہے۔ کرسمس اور نیو ایئر کی وجہ جہاں دنیا بھر کا رجحان کام کی جانب کم ہوجاتا ہے وہیں اس دورانیے میں فعال رہنا نوکری کے حصول میں اہم کامیابی فراہم کر سکتا ہے۔

امارت کے متعدد رہائشیوں کی سال کے آخر میں وقفے کی تیاری سے ایک تاثر یہ ملتا ہے کہ نوکریاں ملنا بند ہوگئی ہیں، جبکہ آجروں کا کہنا ہے کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

مارک ایلِس کنسلٹنگ اینڈ ٹرینگ نامی کمپنی کے شریک بانی اور سی ای او زید الہیلی نے بتایا کہ کاروباری دنیا میں سست رفتاری کا تعلق یورپ اور امریکا کے ساتھ ہوتا ہے، اس کا اطلاق گلف کارپوریشن کونسل (جی سی سی) پر نہیں ہوتا ہے۔

مقبول خبریں