سوئٹزرلینڈ: تین لاکھ لیگوکے اینٹوں سے ترتیب دیا گیا میورل

تقریباً 79 فٹ طویل اور 6 فٹ سے زیادہ بلند یہ میورل سوئس ٹیلی تھون کے حصے کے طور پر ترتیب دیا گیا


ویب ڈیسک December 10, 2025

سوئٹزرلینڈ: تین لاکھ لیگوکے اینٹوں سے ترتیب دیا گیا میورل

سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والے ایک چیریٹی ایونٹ میں تین لاکھ لیگو اینٹوں سے میورل ترتیب دے کر گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی گئی۔

تقریباً 79 فٹ طویل اور 6 فٹ سے زیادہ بلند یہ میورل سوئس ٹیلی تھون کے حصے کے طور پر ترتیب دیا گیا۔ اس ٹیلی تھون میں نایاب جینیاتی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے عطیہ اکٹھا کیا گیا۔

سوئس میونیسپلیٹی یویرڈن-لے-بین میں ترتیب دیے گئے میورل میں سوئٹزرلینڈ کے شمالی واڈ ریجن کے مقامات دِکھائے گئے۔

یہ میورل لیگو سے متعلقہ ایونٹ میں خاصہ رکھنے والی کمپنی برِک ماسٹر ڈاکٹ سی ایچ نے ڈیزائن اور ترتیب دی۔

تاہم، گینیز ورلڈ ریکارڈز جلد اس فن پارے کا جائزہ لے گا اور ریکارڈ کا اعلان کرے گا۔

مقبول خبریں