پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔
پی ٹی آئی وائس چیئرمین کے وکیل رانا مدثر نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کو دوبارہ کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کردیا گیا، وہ پتے کی سرجری کےلیے پی کے ایل آئی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
وکیل رانا مدثر نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کی طبعیت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا، ان کے ٹیسٹ کیے گیے جن کی رپورٹس پندرہ روز میں آئے گی۔
شاہ محمود قریشی نو مئی کے مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔