حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 12 جنوری 2025 تک رہے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عوامی اجتماعات، جلوس، احتجاج، مظاہرہوں اور ریلیوں پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔