ملک میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا


ویب ڈیسک December 14, 2025

کراچی:

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے ساتھ ساتھ کراچی میں بھی موسم سے متعلق پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خُشک جبکہ رات اور صبح میں سرد رہے گا، کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

کراچی میں کل کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

مختلف سمتوں سے 5 تا 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 40 سے 95 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں آج صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2.5 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔       

مقبول خبریں