محکمہ ریلوے نے بلوچستان سے اندرون ملک چلنے والی ٹرین سروس ایک روز کیلیے معطل کردی۔
ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان میں کل ایک دن کیلئے ٹرین سروس معطل رہے گی اور جعفر ایکسپریس ، بولان میل اور چمن پسنجر روانہ نہیں ہوگی۔
ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی کل کوئٹہ نہیں آئے گی۔