ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی بڑی کارروائی، قتل کا اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا


ویب ڈیسک December 16, 2025

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔

ملزم خوشنود مشتاق کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزم گزشتہ 2 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔

ملزم کے خلاف سال 2023 میں قتل کی دفعات کے تحت تھانہ علی پور، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

مقبول خبریں