راولپنڈی کے تھانہ واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 روز قبل قطر پلٹ شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
زیر حراست شخص نے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کیا تھا، سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، سئنیر افسران کے زیر نگرانی مقدمہ کی تفتیش عمل میں لائی جا رہی یے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں، زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،
ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ راولپنڈی سی سی ڈی پیرودھائی کے علاقوں میں ہوٹلوں پر چھاپے، خفیہ اطلاع پر چھاپے تین ہوٹلوں پر مارے گئے۔
ذرائع نے کہا کہ متعدد افراد کو تحویل میں لے لیا گیا،ملزمان کو قحبہ خانے چلانے اور سہولت کاری کے الزامات پر تحویل میں لیا گیا، تحویل میںئے گئے افراد میں نجی ہوٹل کا منیجر بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق تحویل میں لئے گئے ملزمان میں ذیشان،سعید،عارف اور عالیہ شامل ہیں، تمام ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔