لاہور میں موبائل سمز فروخت کرنے والی لڑکی پراسرار طور پر ہلاک

متوفیہ ثانیہ کا تعلق امین پورہ، رائیونڈ سٹی سے تھا، ایدھی حکام


ویب ڈیسک January 03, 2026

لاہور:

سبزہ زار کے علاقے سید پور میں 21 سالہ جواں سالہ لڑکی پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی۔

ایدھی ترجمان کے مطابق ثانیہ نامی لڑکی موبائل ٹیلی کمیونیکیشن کی سمز فروخت کر رہی تھی کہ اچانک بیہوش ہو گئی۔

ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ اہل علاقہ نے فوری طور پر متاثرہ لڑکی کو قریبی کلینک منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔

ایدھی کے مطابق متوفیہ ثانیہ کا تعلق امین پورہ، رائیونڈ سٹی سے تھا۔ پولیس کی ابتدائی کارروائی اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے میت کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور موت کی وجوہات جاننے کے لیے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

مقبول خبریں