امریکا میں تقریباً 5000 افراد نے ایک ہی وقت میں ٹھنڈے پانی میں ڈبکی لگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔
امریکی ریاست واشنگٹن میں بِرچ بے چیمبر آف کامرس، بلین برچ بے پارک اور ری کریئشن ڈسٹرکٹ 2 اور بیلنگھم واٹکام کاؤنٹی ٹورازم نے مل کر ایک وقت میں سب سے زیادہ افراد کی پولر بیئر ڈبکی لگانے کی گینیز ورلڈ ریکارڈ کی کوشش کی۔
جب اس کوشش کا اعلان کیا گیا تھا تب یہ ریکارڈ 2461 افراد کا تھا۔ بعد ازاں 13 دسمبر کو ناروے کی میونسپلیٹی میں 3134 افراد نے یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا تھا۔
امریکا میں کی جانے والے حالیہ کوشش میں 6213 رجسٹرڈ شرکاء نے حصہ لیا جس میں سے پیسیفک ملٹی اسپورٹس نے پانی میں 4917 افراد کے جانے کی باضابطہ تصدیق کی۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کی اہلکار برٹنی ڈن کا کہنا تھا کہ ادارہ جمع کرائے گئے اعداد کی کا جائزہ لے رہا ہے، کیوں کہ گنتی کے دوران کچھ مسائل کا سامنا تھا۔