اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 4 مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ کوہسار میں ڈکیت گینگ نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی، ملزمان کی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی ملزم عباس زخمی سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ملزم عباس اسلام اباد میں ڈکیتی، راہزنی کی متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزمان نے چند روز قبل ایف سون میں ڈاکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا
ملزمان نے آج شہری سے موبائل فون اور نقدی چھیننے کی واردات کی، تھوڑی دیر بعد ایک اور واردات کی کوشش کی جس پر شہری نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔
شہری کی اطلاع پر پولیس ٹیم ملزمان کی تلاش میں سرچ آپریشن میں مصروف تھی، اس دوران ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔
ترجمان کے مطابق پولیس ٹیم حفاظتی اقدامات اور بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہی جبکہ ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے تین پستول برآمد ہوئے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے چھینے گئے موبائل فون ،پرس اور نقدی بھی برآمد ہوئے جبکہ ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔