مزنگ پولیس کی کارروائی کے دوران دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے میانی صاحب قبرستان کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان قبرستان کے باہر کھڑی موٹر سائیکل لے کر رفو چکر ہو جاتے تھے۔
ملزمان کو فوٹیج میں موٹرسائیکل چوری کر کے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے چوری شده موٹر سائیکل، غير قانونی پستول موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی ہے۔
گرفتار ملزمان میں علی حیدر اور اشمان شامل ہیں جن کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتيش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ایس پی سول لائنز نے ایس ایچ او مزنگ ملک خالد محمود، اے ایس آئی نذیر و ٹیم کو متحرک گینگ کی گرفتاری پر شاباشی دی۔
ایس پی سول لائنز چوہدری اثر على کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کریمنلز کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔