پشاور میں شادی والے گھر کی چھت گرگئی، 6 افراد جاں بحق

جاں بحق میں خواتین شامل ہیں جن کی عمریں دو سے 14 سال تک ہیں


ویب ڈیسک January 04, 2026

پشاور میں تحصیل شبقدر کے علاقے خیر آباد مٹہ میں شادی والے گھر کی چھت گر گئی۔

تفصیلات کے مطابق چھت کے ملبے تلے متعدد خواتین اور بچوں کے دب جانے کی اطلاع ہے جبکہ 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ جاں بحق میں ماں اور 3 بیٹیاں بھی شامل ہیں۔ مرنے والوں میں خواتین ہیں جن کی عمریں دو سے چودہ سال تک ہیں۔

علاوہ ازیں زخمیوں کو فوری طور پر استپال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں