پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی، دہشتگرد حملہ ناکام

دہشتگرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہو کر چاروں اطراف سے چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوئے


ویب ڈیسک January 04, 2026

پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے تونسہ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سرحدی چیک پوسٹ پر بڑا دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا بارڈر پر خوارجی دہشتگردوں کا بڑا حملہ پسپا کردیا گیا ہے۔

15 سے 20 خوارجی دہشتگردوں نے سرحدی حدود میں قائم پولیس چیک پوسٹ پر منظم حملہ کیا۔ خوارجی دہشتگرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہو کر چاروں اطراف سے چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوئے۔

دہشتگردوں نے حملے کے دوران راکٹ لانچرز اور بھاری اسلحہ کا بے دریغ استعمال کیا۔ پولیس اہلکاروں کے الرٹ رہنے کے باعث تھرمل امیج کیمروں سے دہشتگردوں کی بروقت نشاندہی کی گئی۔

پولیس نے مشین گنز اور مارٹر گنز سے بھرپور فائرنگ کر کے فوری جوابی کارروائی کی۔ پولیس نے مشین گنز اور مارٹر گنز سے بھرپور فائرنگ کر کے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔

مقبول خبریں