طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل مقدمے میں امیر فتح کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ جاری کردیا

ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا


ویب ڈیسک January 05, 2026
محکمہ تارکین وطن کا پروگرام ختم کرنے کی وجوہات 90 روز میں پیش کرے، نئی درخواستیں وصول کرنے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

سیشن کورٹ لاہور نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل  کے مقدمے میں امیر فتح کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا، پولیس نے ملزم کو مقدمے میں قصور وار قرار دیا،  یہ بات بھی تسلیم شدہ ہے کہ ملزم کی مقتول کے ساتھ پرانی دشمنی ہے، درخواست گزار سنگین الزامات میں منسلک پایا گیا ہے۔

فیصلے کے مطٓابق درخواست گزار ضمانت کا حق دار نہیں ہے، پولیس کے مطابق ملزم سے اسکا موبائل ریکور کرنا ہے، درخواست گزار مدعیہ اور پولیس کی بدنیتی اور پوشیدہ مقصد کو ثابت نہیں کرسکا، عدالت درخواست گزار کی عبوری ضمانت مسترد کرتی ہے۔

تھانہ اچھرہ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کررکھا ہے

مقبول خبریں