ریجنل ٹیکس آفس ٹو کراچی نے جعلی ٹریک اینڈ ٹریس اسٹیمپس والی چینی کی 1,800 بوریوں سے لدے ہوئے تین ٹرک ضبط کرلئے۔
ایف بی آر کے مطابق یہ کارروائی ان لینڈ ریونیو انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن کے اشتراک سے کی گئی۔
انفورسمنٹ کی یہ کارروائی ٹریک اینڈ ٹریس نظام پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور ٹیکس چوری کی روک تھام کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ٹرکوں کو فوری طور پر تحویل میں لے کر آر ٹی او ٹو کراچی کے نیپا احاطے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔