سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل جاری ہے جب کہ نجکاری کے عمل میں فنانشل ایڈوائزر کی تقرری، جانچ پڑتال اور کھلی بولی شامل ہے۔
گیارہ میں سے نو بجلی تقسیم کار ادارے نجکاری پروگرام میں شامل ہیں، اسلام آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، حیدرآباد، حیدرآباد الیکٹرک، پشاور اور سکھر کی تقسیم کار کمپنیاں شامل ہیں۔
کوئٹہ اور قبائلی علاقوں کی بجلی تقسیم کار کمپنیاں نجکاری فہرست میں شامل نہیں، تین تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے لیے عالمی کنسورشیم بطور مالیاتی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔
نجکاری سے قبل شرائط کی تکمیل اور جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے، حیدرآباد اور سکھر کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے مالیاتی مشیر سے معاہدہ طے پا گیا۔
پاور ڈویژن بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے امور کا ذمہ دار ادارہ ہے، بجلی کے نرخ نیپرا کے تعین کردہ ٹیرف کے مطابق وصول کیے جاتے ہیں۔