کراچی ایئرپورٹ: امریکا سے آئے پارسل سے چار کروڑ روپے کی چرس برآمد

تفتیش شروع، 2.26 کلو گرام چرس کی عالمی منڈی میں مالیت چار کروڑ بیس لاکھ روپے سے زائد ہے


ویب ڈیسک January 05, 2026

پاکستان کسٹمز ائیر کارگو کنٹرول یونٹ نے امریکا سے کراچی ایرپورٹ آنے والے پارسل کے ذریعے آنے والی مہنگی منشیات "میرجوانہ" اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، پارسل میں موجود مواد کو "دستاویزات" ظاہر کیا گیا تھا۔

کسٹمز حکام کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر تعینات کسٹم اہل کاروں نے کراچی پہنچنے والے مشکوک پارسل کی کھول کر جانچ پڑتال کی تو گتے کے ڈبے میں انتہائی مہارت کے ساتھ مہنگی منشیات میریجوانہ برآمد ہوئی۔

منشیات کی مالیت 4 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے جس کا وزن 2.26 کلوگرام ہے۔ کسٹمز حکام کی بروقت کارروائی کے باعث منشیات کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

حکام نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

مقبول خبریں