امریکا میں ایک شخص نے بھائی کی بدولت 10 لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا۔
ریاست مشیگن کی اوک لینڈ کاؤنٹ سے تعلق رکھنے والے شخص (جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے بتایا کہ ان کے بھائی نے انہیں سپر ریفل لاٹری سے متعارف کرایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی نے انہیں سپر ریفل گیم سے متعلق بتایا۔ لہٰذا انہوں نے بھائی سے ٹکٹ خرید کر لانے کا کہا جو ان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنے ریفل ٹکٹ میں 10 لاکھ ڈالر کا انعام دیکھا تو ان کو یقین نہیں آیا۔ انہوں نے یقین دہانی کے لیے متعدد بعد میں ٹکٹ چیک کیا۔ انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے ان کے سینے سے بوجھ کم ہو گیا۔