بلوچستان میں شدید سردی کی لہر برقرار، زیارت میں پارہ منفی 3 تک گر گیا

صوبے کے ساحلی علاقوں میں بھی سردی کی شدت برقرار ہے


ویب ڈیسک January 06, 2026

کوئٹہ:

بلوچستان کے ساحلی علاقوں سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں سردی کی شدید لہر بدستور جاری ہے، جس کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بالائی اور شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد کے قریب اور بعض مقامات پر اس سے بھی نیچے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ژوب میں صفر ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 اور تربت میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 3 اور چمن میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

صوبے کے ساحلی علاقوں میں بھی سردی کی شدت برقرار ہے، جہاں گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 اور جیوانی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

مقبول خبریں