عمران خان کیخلاف 9 مئی کے کیسز کو تیزی سے چلایا جائے، فیصل ملک

عدالت سے استدعا کی ہے ہمیں بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے یا انہیں عدالت پیش کیا جائے۔


ویب ڈیسک January 06, 2026

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نو مئی کے کیسز میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا جانا چاہیئے،  بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں لیکن نو مئی کیلے کیسز میں ضمانت پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم کو اگر کسی اور کیس میں سزا ہوئی ہو تو اسکو باقی کیسز میں عدالت پیش کیا جاتا ہے، ہم نے عدالت سے استدعا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا جائے، ہم نے عدالت سے یہ بھی استدعا نو مئی کے کیسز کو بھی تیزی سے چلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے ہمیں اپنے موکل بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا، دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا کہ وکیل کو اسکے کلائنٹ سے ملنے سے روکا جائے، ملاقاتوں کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے لاہور بنچ کا فیصلہ موجود ہے۔

فیصل ملک نے کہا کہ جیل حکام بار بار توہین عدالت کررہے ہیں اور بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا، عدالت سے استدعا کی ہے ہمیں بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے یا انہیں عدالت پیش کیا جائے۔

مقبول خبریں