ڈیرہ اسماعیل خان:
بنوں میں سابق تحصیل ناظم ڈومیل فدا اللہ وزیر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فدا وزیر جب اپنے دفتر پہنچے تو پہلے سے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس سے انکی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
سابق تحصیل ناظم ڈومیل فدا محمد وزیر کو زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے خلیفہ گلنواز ٹیچنگ اسپتال بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔