لاہور:
سال 2025 میں پنجاب میں بھتہ خوری کے 625 واقعات سامنے آئے۔
سی سی ڈی نے بھتہ خور گروپس کی نشاندہی کے لیے شہروں میں رپورٹ ہونے والے واقعات کی تفصیلات مرتب کرلیں۔
ریکارڈ کے مطابق بھتہ خوری کے سب سے زیادہ 70 واقعات ملتان میں رپورٹ ہوئے، لاہور 68 واقعات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
فیصل آباد میں بھتہ مانگنے کے 38 واقعات جبکہ بہاولپور میں 38 واقعات پر مقدمات درج ہوئے۔
ریکارڈ کے مطابق مظفر گڑھ میں متحرک جرائم پیشہ افراد کی جانب سے بھتہ مانگنے کے 37 واقعات رپورٹ ہوئے۔
قصور میں بھتہ طلب کرنے کے 29 ، شیخوپورہ میں 26 واقعات، راولپنڈی میں بھتہ مانگنے کے 26، گوجرانوالہ میں 22 واقعات رپورٹ ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بھتہ مانگنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں ہوں گی۔