حکومت نے ایوی ایشن شعبے کو بین الاقوامی معیار پر لانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ملکی ایوی ایشن صنعت کو بین الاقوامی معیار پر لانے کے لیے مختلف ایوی ایشن ماہرین کو ٹاسک دینے کیلئے سوچ و بچار جاری ہے۔
ایوی ایشن ماہرین کو ایڈوائزر یا فوکل پرسن کے طور ٹاسک میں شامل کیا جائے گا، ٹھوس اقدامات کے تحت پالیسی ڈرافٹ، ائیرلائنز، فلائنگ اسکولز، گراونڈ ہینڈلنگ ائیرپورٹ سروسزمیں بہتری کے لیے خصوصی تجاویز مانگی جائیں گی۔
حکومت ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان میں ماہرین کی خدمات حاصل کرکے ہوا بازی کوبہتر خطوط پر گامزن کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔