فِن لینڈ کی چشمے بنانے والی کمپنی IXI نے ایسا اسمارٹ چشمہ متعارف کرانے جا رہی ہے جو دیکھنے میں تو عام سا ہے لیکن چشمہ پہننے والے کے مطابق ’آٹو فوکس‘ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چشمے میں آنکھوں کو ٹریک کرنے والے سینسر کے ساتھ لینسز میں لیکوئیڈ کرسٹل موجود ہیں جو فوری طور پر پریسکرپشن کو تبدیل کرنے کے لیے کیے جاتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ موجودہ بائی فوکل یا ویری فوکل لینسز میں بہتری کا نتیجہ ہے۔ دونوں لینسز دور اور قریب دیکھنے میں آسانی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں لیکن ان کے نقصانات بھی ہوتے ہیں۔
ایک فوٹوڈایوڈز کے سیٹ (جو روشنی کو برقی سگنلز میں تبدیل کرتے ہیں) اور ایل ای ڈیز کے ذریعے صارف کی آنکھوں کو ٹریک کیا جاتا ہے۔ یہ دونوں مل کر آنکھوں سے غیر مرئی انفرا ریڈ روشنی کو اچھالتے ہیں اور پھر اس کی عکاسی کی پیمائش کر کے یہ اندازہ لگاتے ہیں کہ صارف کس چیز کو دیکھ رہا ہے۔