سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کی کمی سے 4ہزار 444ڈالر کی سطح پر آگئی 


ویب ڈیسک January 07, 2026

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کی کمی سے 4ہزار 444ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 200روپے کی کمی سے 4لاکھ 66ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 028روپے گھٹ کر 4لاکھ 173روپے کی سطح پر آگئی۔

 

مقبول خبریں