سبزیوں سے بھرپور غذا پروسٹیٹ کینسر سے بچاؤ میں مدد دے سکتی ہے: تحقیق

تحقیق میں 90 فی صد سے زائد افراد پر سپلیمنٹس کے مثبت اثرات دیکھے گئے


ویب ڈیسک January 08, 2026

پرو بائیوٹکس اور سبزیوں سے بھرپور غذا کم تیزی سے پھیلنے والے پروسٹیٹ کینسر سے بچنے مدد دے سکتی ہے۔

تحقیق میں محققین پیٹ اور پروسٹیٹ کے درمیان تعلق تلاش کرنا چاہتے تھے۔ جس کی وجہ سے ان کی توجہ اس بات پر تھی کہ آیا ’فائٹوکیمیکل سے بھرپور‘ غذائیں (پتوں والی سبزیاں اور بیریز) اور ’لیکٹوبیکائلس پروبائیوٹکس‘ (پیٹ کا مفید بیکٹیریا) کی مقدار میں اضافہ پروسٹیٹ کینسر پر اثر انداز ہوگا یا نہیں۔

مطالعے کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ 90 فی صد سے زائد مرد جنہوں نے سپلیمنٹس (جن کو بروکلی، ہلدی، انار، سبز چائے، ادرک اور کرین بیری اور ایک مخصوص ڈیزائن کردہ پروبائیوتک سے بنایا گیا تھا) کا استعمال کیا تھا ان کی بیماری میں یا تو کمی واقع ہوئی تھی یا رک گئی تھی۔

تحقیق کے مرکزی مصنف پروفیسر رابرٹ تھامس نے بتایا کہ پہلی بار یہ بات سامنے آئی ہے کہ بیٹ میں بیکٹیریا کا توازن پروسٹیٹ کینسر کے بڑھنے کی رفتار کو کم کر سکتا ہے۔

مقبول خبریں