کوئٹہ:
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
شمالی اضلاع میں موسم انتہائی سرد رہے گا اور کم سے کم درجہ حرارت کئی علاقوں میں منفی میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4، قلات میں منفی 7، زیارت میں منفی 9 اور ژوب میں منفی 2 ریکارڈ ہوا ہے۔
سبی میں درجہ حرارت 6 اور تربت میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 1 اور چمن میں منفی 1 رہا۔
بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 12 اور جیوانی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سردی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کمزور افراد، بزرگوں اور بچوں کی خاص دیکھ بھال کرنے کی ہدایت کی ہے۔