پشاور:
وادی تیراہ کےعلاقے منگل باغ کنڈاو میں عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے خاندان کو لے کر جانے والا ٹرک کھائی میں گر گیا جس کے باعث 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ٹرک کھائی میں گرنے سے دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کر دیا گیا۔
نقل مکانی کرنے والے خاندان کے لوگ علاقہ میدان سے پشاور منتقل ہو رہے تھے۔
پولیس کے مطابق ممکنہ فوجی آپریشن کے پیش نظر علاقے سے نقل مکانی کی جا رہی ہے۔