پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج گردشِ زمین کا عالمی دن منایا جارہا ہے

لیون فوکو نے پیرس میں ایک بڑے جھولتے ہوئے پینڈولم کے ذریعے زمین کی گردش کا عملی مظاہرہ کیا


ویب ڈیسک January 08, 2026

پاکستان میں آج 8 جنوری کو گردشِ زمین (Earth’s Rotation Day) منایا جارہا ہے۔

یومِ گردشِ زمین سائنسی تاریخ کاوہ دن ہےجب زمین کی گردش کو صرف نظریے کے بجائے ایک عملی تجربے کے ذریعے ثابت کیا گیا۔ یہ موقع اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ ایک سادہ مشاہدے نے انسانیت کو ہمارے سیارے اور کائنات میں اس کی جگہ کو بہتر طور پر سمجھنے میں کس طرح مدد دی۔

8 جنوری 1851 کو فرانسیسی طبیعیات دان لیون فوکو نے پیرس میں ایک بڑے جھولتے ہوئے پینڈولم کے ذریعے زمین کی گردش کا عملی مظاہرہ کیا۔ پاکستان کے لیے یومِ گردشِ زمین سائنس کی تعلیم، مشاہدے اور تنقیدی سوچ کی اہمیت کی یاد دہانی ہے۔

سیٹلائٹ پر مبنی موسمی نگرانی اور قدرتی آفات کے انتظام سے لے کر نیویگیشن اور خلائی تحقیق تک، زمین کی حرکت کو سمجھنا قومی ترقی اور تکنیکی پیش رفت کے لیے نہایت ضروری ہے۔ 

ترجمان اسپارکو کا کہنا تھا کہ یہ دن طلبہ کو طبیعیات، فلکیات اور خلائی علوم میں دلچسپی لینے کی ترغیب دینے کا بھی ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

مقبول خبریں