متعلقہ سوالات پر وزارت صحت مکمل معلومات فراہم نہیں کرتی، شازیہ ثوبیہ

ڈریپ سے بھی سوالات کئے گئے تھے ان کا جواب نہیں دیا گیا، ممبر قومی اسبلی


ویب ڈیسک January 08, 2026

چئیرمین کمیٹی مہیش ملانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس 
جاری ہے۔

ممبر قومی اسمبلی شازیہ ثوبیہ کا کہنا تھا کہ وزارت صحت کی جانب سے مکمل معلومات فراہم نہیں کی جاتیں۔ ہم جو سوالات کرتے ہیں ان کا جواب نہیں دیا جاتا۔ پی ایم اینڈ ڈی سی کے متعلقہ جو سوالات کئے گئے تھے لیکن مکمل جواب نہیں دیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ان تمام سوالات پر جوابات آئندہ اجلاس میں رکھا جائے۔ ڈریپ سے بھی سوالات کئے گئے تھے ان کا جوا.ب نہیں دیا گیا۔ پی ایم اینڈ ڈی سی کے متعلقہ جو سوالات کئے گئے تھے لیکن مکمل جواب نہیں دیا گیا۔ 

ان تمام سوالات پر جوابات آئندہ اجلاس میں رکھا جائے۔ ڈریپ سے بھی سوالات کئے گئے تھے ان کا جواب نہیں دیا گیا۔ پارلیمنٹرینز کو جو ادویہ فراہم کی جاتی ہیں وہ 69 فیصد ڈسکاونٹ پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان ادویہ کا معیار کیا ہے؟ جس پر ڈریپ حکام کا کہنا تھا کہ ہم نے سولہ ادویات کے سیمپل لیے ہیں۔

عالیہ کامران کا کہنا تھا کہ ڈسکاونٹ والی ادویات کو دیکھا جائے. وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ادویات ڈسکاونٹ کے معاملہ  کو  میں خود دیکھوں گا۔ نرسنگ کونسل آج یا کل نوٹیفائی ہو جائے گی جبکہ وزیر اعظم آفس سے سمری آ چکی ہے۔

اسپشل سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ اس پر میں خود انکوائری کر رہا ہوں. چئیرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ بھرتیوں کے لئیے جو اشتہار دیا گیا ہے اس کی کاپی کمیٹی کو فراہم کی جائے۔

مقبول خبریں