گلشن معمارتھانے کے علاقے سپرہائی وے جنجال گوٹھ فاطمہ اسپتال کے قریب چنگچی رکشے کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا.
بچے کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعےعباسی اسپتال منتقل کی گئی ہے۔
متوفی بچے کی شناخت 12 سالہ اکبر علی ولد محمد داؤد کے نام سے کی گئی۔ متوفی عیسی گوٹھ کا رہائشی تھا۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی حادثے میں ملوث رکشہ اور ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔