اورنگی ٹاؤن میں تالاب سے خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش برآمد

پولیس نے کرائم سین یونٹ کو موقع پرطلب کرلیا


ویب ڈیسک January 08, 2026

اورنگی ٹاؤن حوا گوٹھ میں تالاب سے خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 حوا گوٹھ سلطان زیب کا ڈیرے کے قریب تلاب سے خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔

اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے کرائم سین یونٹ کو موقع پرطلب کرلیا، خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

خاتون کی عمر 65 سے 70 سال کے درمیان ہے اور فوری طور پر خاتون کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔ ایس ایچ او اقبال مارکیٹ شہباز یوسف نے بتایا کہ متوفیہ خاتون  کے ساتھ سے کچرے کی تھیلی ملی ہے جس میں پلاسٹک کی بوتلیں اور دیگر کچرا موجود تھا اور خاتون کچرا چن کر اپنا گزر بسر کرتی تھی۔

شبہ ہے خاتون تالاب سے پانی بھرنے گئی اور وہیں گرگئی اور ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

بعدازاں لاش سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس نے خاتون کے ورثا کی تلاش شروع کردی ہے اور واقعے  کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں