نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے ایک اور سہولت متعارف کرادی جس کے تحت اب وہ گھر بیٹھے اپنے ریکارڈ میں بھی تبدیلی کرا سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا واحد مجاز ادارہ ہے۔
نادرا نے شہریوں کے لیے کئی سہولتیں متعارف کرائی ہیں۔ ان میں ایک پاک آئی ڈی موبائل ایپ بھی ہے، جس کے ذیعہ صارفین اپنا کام گھر بیٹھے کرا سکتے ہیں۔
اگر کوئی شہری اپنے نادرا ریکارڈ میں تبدیلی کرانا چاہتا ہے تو وہ بھی نادرا دفتر آئے بغیر گھر بیٹھے صرف پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعہ کرائی جا سکتی ہے۔
اگر آپ بھی اپنے قومی شناختی کارڈ یا نائیکوپ کے ریکارڈ میں درج نان پرنٹ ایبل معلومات میں کوئی ترمیم کرانا چاہتے ہیں تو وڈیو میں بتائے گئے طریقے پر عمل کرتے ہوئے تمام تر کارروائی مکمل کریں اور کم فیس میں جلد گھر بیٹھے نادرا ریکارڈ میں تبدیلی کرائیں۔