واٹس ایپ کا ہیک اکاؤنٹ فوری طور پر دوبارہ کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟ آسان طریقہ جانیے

واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ہیکنگ سے بچانے اور فوری بحال کیلیے طریقہ سامنے آگیا


ویب ڈیسک January 08, 2026

دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کے اب تک لاکھوں کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں بھی واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جس کی وجہ سے ہیکنگ اور سائبر خطران کا سامنا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کے لیے اہم حفاظتی اور اکاؤنٹس کی بحالی کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق، اگر واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو جائے تو فوری طور ایپ ڈیلیٹ کر کے دوبارہ انسٹال کریں اور اپنا موبائل نمبر رجسٹر کریں۔

موبائل نمبر پر موصول ہونے والے تصدیقی کوڈ سے اکاؤنٹ واپس حاصل کیا جا سکتا ہے۔

پی ٹی اے نے بتایا کہ مستقبل میں غیر مجاز رسائی سے بچاؤ کے لیے Two-Step Verification فعال کرنا سود مند ثابت ہوسکتا ہے۔

اتھارٹی نے صارفین کو مشکوک لنکس اور فائلز سے گریز، موبائل اور ایپ کے سیکیورٹی پاس ورڈز تبدیل کرنے، اینٹی وائرس اسکین چلانے اور کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں واٹس ایپ سپورٹ سے فوری رابطے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ چند سادہ احتیاطی اقدامات کے ذریعے صارفین نہ صرف ہیک شدہ اکاؤنٹ بحال کر سکتے ہیں بلکہ اپنے ڈیٹا اور پرائیویسی کو بھی محفوظ بنا سکتے ہیں۔

مقبول خبریں