اسلام آباد سمیت ملک بھر میں 5.8 شدت کے شدید زلزلے سے زمین لرز اٹھی

زلزلے کا مرکز تاجکستان اور چین کے سرحدی علاقے میں واقع تھا


ویب ڈیسک January 08, 2026
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 جبکہ اس کی گہرائی 159 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، سوات، مالا کنڈ، مظفرآباد، گلگت، اسکردو اور ایبٹ آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بھی واضح طور پر محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں شدید خوف پھیل گیا۔

آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

دوسری جانب بعض اداروں کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز تاجکستان اور چین کے سرحدی علاقے میں واقع تھا۔

تاجکستان اور چین کے سرحدی علاقے سنکیانگ میں زلزلے کی شدت 6.1 تھی۔

مقبول خبریں