مداحوں نے پاکستانی اداکارہ کو ’کاجول‘ قرار دے دیا

نمرہ شاہد اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ پر اثر آنکھوں کے باعث بھی مداحوں میں خاصی مقبول ہیں


ویب ڈیسک January 09, 2026

پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ نمرہ شاہد نے 2016 میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور قلیل عرصے میں ناظرین کے دل جیت لیے۔

وہ ’شاہ رُخ کی سالیاں‘، ’شدت‘، ’بھولی بانو‘، ’ڈر خدا سے‘، ’رومیو ویڈز ہیر‘، ’کھٹی میٹھی لو اسٹوری‘ اور ’اے مشتِ خاک‘ جیسے مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث پہچانی جاتی ہیں۔

حال ہی میں ڈرامہ ’موہرا‘ میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا، جبکہ اس وقت وہ ڈرامہ سیریل ’معمہ‘ میں آسیہ کے کردار میں اپنی اداکاری پر تعریفیں سمیٹ رہی ہیں۔

نمرہ شاہد اداکاری کے علاوہ اپنی قدرتی خوبصورتی اور پراثر آنکھوں کے باعث بھی خاصی مقبول ہیں۔

حال ہی میں وہ نادیہ خان کے مارننگ شو شریک ہوئیں جہاں انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ کاجول سے موازنہ کیے جانے پر کھل کر بات کی۔

اس حوالے سے نمرہ شاہد کا کہنا تھا کہ ڈرامہ ’معمہ‘ نشر ہونے کے بعد بہت سے لوگ انہیں کاجول سے مشابہ قرار دے رہے ہیں خاص طور پر آنکھوں کی وجہ سے۔

ان کے مطابق وہ خود نہیں جانتیں کہ یہ تعریف ہے یا نہیں، لیکن وہ سمجھتی ہیں کہ ایک اداکارہ کے لیے پر اثر آنکھیں ہونا ایک مثبت بات ہے۔

نمرہ نے اس موازنے کو خوش دلی سے قبول کیا اور مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا۔

 

مقبول خبریں