امریکی صدر کا وینزویلا کی اپوزیشن رہنما سے ملاقات کا فیصلہ

ملاقات کا مقصد سیاسی عبوری مرحلے میں جمہوری اصول کی بحالی ہے


ویب ڈیسک January 09, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے واشنگٹن میں وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا مچاڈو سے ملاقات کریں گے۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب وینزویلا میں سیاسی عدم یقینی اور عبوری انتظام کے بارے میں بین الاقوامی ردعمل بڑھ رہا ہے، خاص طور پر نکولس مادورو کی گرفتاری اور امریکی تیل حکمت عملی کے بعد۔

ماریا کی اپوزیشن لیڈر جو حال ہی میں نوبل امن انعام حاصل کر چکی ہیں، اگلے ہفتے واشنگٹن آ رہی ہیں اور ٹرمپ کے ساتھ ان کی پہلی باضابطہ ملاقات طے پائی ہے۔ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ ’ہیلو‘ کہنے کے منتظر ہیں اور ماریا کی آمد کا خیرمقدم کریں گے۔

ماریا وینزویلا کی ایک نمایاں اپوزیشن شخصیت ہیں جنہوں نے جمہوری اصول برقراری، شفاف انتخابات اور انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھائی ہے۔

امریکی بیانیے کے مطابق واشنگٹن میں اس ملاقات کا مقصد سیاسی عبوری مرحلے میں جمہوری اصول کی بحالی، اقتصادی تعاون، بشمول تیل شعبے کی بہتری اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہے جبکہ علاقائی امن و استحکام اور امریکا اور لاطینی امریکا تعلقات میں بہتری لانا ہے۔

مقبول خبریں