لاہور:
پنجاب میں تھیٹر پر پیش کیے جانے والے 106 گانوں پر پابندی لگا دی گئی۔
پنجاب آرٹس کونسل اور محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے مطابق تھیٹر ڈراموں کو معیاری تفریح بنانے اور فیملی تھیٹر بنانے کے لیے ان پنجابی گانوں پر پابندی لگائی گئی۔
جن گانوں پر پابندی لگائی گئی ہے ان گانوں کی فہرست شہر لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھیٹرز کو ارسال کر دی گئی ، اسٹیج مانیٹرنگ ٹیم ان 106 گانوں کو ڈراموں میں سنسر نہیں کرے گی۔