امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست

عالمی سطح پر بھارت کی سفارتی پسپائی کو لابنگ فرمز اور ظاہری اقدامات سے ختم نہیں کیا جاسکتا


ویب ڈیسک January 10, 2026

علاقائی تنازعات  اور معرکہ حق میں شکست کے بعد  بھارت   سفارتی کمزوریوں کےباعث لابنگ فرمز پر انحصار کرنے لگا۔

امریکی تحقیقاتی ادارے اوپن سیکرٹس اور دی انڈین ایکسپریس نے بھارت کی جانب سے  امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کو  بے نقاب کردیا۔ امریکی تحقیقاتی ادارے اوپن سیکرٹس کے مطابق بھارت نے مسخ شدہ ساکھ کی بحالی کیلئے  2025میں متعدد لابیسٹ ہائر کیے۔

اوپن سیکرٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکی لابنگ فرم بی جی آر گروپ کو 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز دے کر سفارتی ساکھ کو بحال کرنے کی کوشش کی۔ بھارتی جریدہ دی انڈین ایکسپریس نے بھی بھارتی حکومت کی جانب سے امریکا میں کی گئی لابنگ کا پردہ چاک کر دیا۔

دی انڈین ایکسپریس کے مطابق آپریشن سندورمیں (ذلت آمیز شکست کے بعد) بھارت نے امریکا میں لابنگ  کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ سے رابطے شروع کیے۔ بھارت نے آپریشن سندور سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈا کی ترویج  کیلئےامریکی انتظامیہ سے بھی رابطے کی کوششیں کیں۔

دی انڈین ایکسپریس نے مزید بتایا کہ بھارتی وفدنےامریکی انتظامیہ سے ملاقاتوں  کیلئے ایس ایچ ڈبلیو  لابنگ فرم کی بھی مدد لی۔ بھارت نے ایس ایچ ڈبلیو کو 1.8ملین ڈالر سالانہ اور مرکری پبلک افئیر نامی لابنگ فرم کو75ہزار ڈالرز سہ ماہی پر ہائر کیا۔

مقبول خبریں