دہشت گردی کے مقدمے میں ملزم پیش نہ کرنے پر 4 ضامنوں کو تحویل لینے کا حکم 

چاروں ضامنان سرکاری ملازم ہیں، دہشتگردی کے مقدمے میں  نامزد ملزم کی ضامن بنے تھے، عدالت


ویب ڈیسک January 10, 2026

انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت  نے دہشت گردی کے مقدمے میں ملزم پیش نہ کرنے پر 4 ضامنوں کو تحویل لینے کا حکم  دے دیا۔

سماعت اے ٹی سی جج ولی محمد خان نے کی ، عدالتی حکم پر پولیس نے چار ضامنان کو حراست میں لیا۔

چاروں ضامنان چار ماہ کے لیے پشاور سنٹرل جیل منتقل کردیے گئے، ضامنان میں افتاب گل ، محمد مصطفی، آصف خان اور فیضان علی شامل ہیں ،عدالت  نے کہا کہ چاروں ضامنان سرکاری ملازم ہیں، دہشتگردی کے مقدمے میں  نامزد ملزم کی ضامن بنے تھے۔

پراسیکیوشن  نے کہا کہ ملزم ضمانت پر رہا ہونے کے بعد اب عدالت میں پیش نہیں ہورہا ہے،
ملزم کے ضامنان کو ملزم پیش کرنے یا دو دو لاکھ روپے مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا گیا،
ضامنان نہ ملزم پیش کیا اور نہ دو دو لاکھ روپے مچلکے جمع کیے، عدالت نے چاروں ضامنان چار ماہ کو چار ماہ قید کیا۔

پولیس  نے چاروں ضامنان کو حراست میں لیکر جیل منتقل کردیا۔

مقبول خبریں