پاک فوج کی طرف سے گوادر یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کا کراچی کا مطالعاتی دورہ کامیابی سے مکمل
اس دورے کا مقصد طلبہ کو تعلیمی اور عملی مشاہدات فراہم کرنا تھا۔ دورے کے دوران طلبہ نے مزارِ قائد اور پی اے ایف میوزیم کا بھی دورہ کیا جس سے انہیں پاک فضائیہ کی تاریخ اور دفاعی شعور سے آگاہی دی گئی۔
طلبہ نے میری ٹائم میوزیم کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں بحری امور کی اہمیت اور پاک بحریہ سے متعلق جامعہ بریفنگ دی گئی۔
علمی آگاہی کے لیے جامعہ کراچی کا دورہ کرایا گیا جس سے اعلیٰ تعلیمی ماحول اور تحقیقی رجحانات سے واقفیت دی گئی۔ طلبہ کو سماجی و تفریحی سرگرمیوں کے تحت بحریہ ٹاؤن، ایفل ٹاور اور کارنیول پارک کے دورے کرائے گئے جس سے طلبہ کو ذہنی تازگی اور مثبت تجربہ حاصل ہوا۔
گوادر یونیورسٹی کے طلباءنے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمیں اپنی فوج پہ فخر ہے۔